
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے لاہور سے قافلہ روانہ ہوگیا، جہانگیر ترین، چوہدری سرور اور عبدالعلیم خان سمیت سینکڑوں کارکن قافلے کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے پارٹی رہنما اور ورکرز قذافی سٹیڈیم اکٹھے ہوئے۔ قافلے کی قیادت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کی۔ میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی، چوہدری محمد سرور، اعجاز احمد چوہدری، عبدالعلیم خان، جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر شاہد صدیق، نوشین حامد معراج، نیلم حیات، نیلم رشید، مسرت جمشید سمیت دیگر رہنما اور سینکڑوں ورکر قافلے میں شریک ہوئے۔روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کامیابی کے قریب پہنچ چکی ہے، وقت آگیا ہے قوم کو کرپٹ عناصر سے نجات دلائیں۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومتی کمیشن منظور نہیں۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس رائے ونڈ اور جاتی عمرہ کے محاصرے