تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:پولیس مقابلے کے بعد شہری کو لوٹنے والا ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) پولیس مقابلے کے بعد شہری کو لوٹنے والا ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، وزیری کمہار کو شک تھا کہ میرے اس کی رشتہ دار خاتون سے جنسی تعلق ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کا زخمی حالت میں پولیس کو بیان، ہلاک ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی 20وارداتوں میں مطلوب تھا، تھانہ صدر میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ تھا، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کرکے فرار ہونے والے چار ڈاکوؤں نے رحمان پورہ کے قریب مصطفی آباد للیانی کے رہائشی سرفراز ملک سے دس ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، سرفراز ملک کے مطابق ڈاکوؤں مجھے سے رقم اور موبائل فون چھینے کے بعد ڈاکووں نے فائرنگ کرکے اپنی ہی ساتھی کو زخمی کر دیاجس کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمی ڈاکو لیاقت علی نے پولیس کو زخمی حالت میں بیان دیا کہ میرے ساتھی وزیر علی عرف وزیری کو شک تھا کہ میرے اس کی رشتہ دار خاتون سے جنسی تعلقات ہے جس پر اس نے سردارعرف سرداری اور اشرف سے ہم مشورہ ہوکر مجھے اپنے ساتھ لیا اور تھانہ گنڈا سنگھ میں پولیس مقابلہ کیا اور وہاں سے فرار ہو گئے،اور رحمان پورہ سے ایک شخص کو لوٹ لیا، جس سے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے سرفراز ملک سے لوٹ گیا دس ہزار روپے او رموبائل فون بر آمد کرکے ہسپتال روانہ کر دیا جو رستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ طارق بشیر چیمہ کے مطابق ہلاک ہونے والاخطر ناک ڈاکو عرصہ 20سال سے قصور، جہلم، لاہور ودیگر علاقوں سے جیولرز کو لوٹنے کی وارداتیں کر رہا تھا اور ڈکیتی راہزنی ، قتل، اقدام قتل کی 20ورداتوں میں مطلوب تھا، اور تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں سزا یافتہ بھی تھا، اس کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ اپنی 17سالہ بیٹی کی شرمناک تصاویر جاری کرنے پر اخبارنویسوں پر برس پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker