بین الاقوامیتازہ ترین

شام میں مسائل فوجی طریقے سے حل نہیں کیے جاسکتے، امریکی صدر

لندن(ڈیسک نیوز)امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ شام میں مسائل فوجی طریقے سے حل نہیں کیے جاسکتے، جبکہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لئے زمینی فوج بھیجنا بڑی غلطی ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اوباما نے شام کے حالات کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ بارک اوباما کا کہنا ہے کہ شام میں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لئے زمینی فوج بھیجنا بڑی غلطی ہوگی، جبکہ ہمارے دور صدارت میں شدت پسند تنظیم داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، تاہم امریکہ اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔انٹرویو کے دوران برطانیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تیئس جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں اگر برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتا ہے، تو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے میں پانچ سے دس سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی پی ایس کالج اوکاڑاکا پچیسواں سالانہ یوم والدین اور تقریب تقسیم انعامات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker