تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے انتخابات ،چوہدری اعظم صدرمنتخب

7 JUNE 2013اوکاڑہ (محمد مظہر رشید) پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن اوکاڑہ کے انتخابات انتہائی پر امن گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ ملک غلام عباس کے دفتر میں منعقد ہوئے جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے پوری دلچسپی سے حصہ لیا نتائج کے مطابق چو ہدری محمد اعظم پنجاب اسٹیٹ ایجنسی والے 53ووٹ لے کر صدر جبکہ اس کے مد مقابل عبدالحق نے 22ووٹ حاصل کیے اسی طرح چوہدری محمد اعظم کے پینل سے چوہدری محمد زاہد نائب صدر اورصوبیدار ملک غلام عباس جنرل سیکرٹر ی ،جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن (شرقی ) اوکاڑہ کے انتخابات 2013الیکشن کمشنر کے فرائض چو ہدری محمد تنو یر نے سر انجام دیے کل 76ممبران میں سے 75ممبران نے ووٹ کا حق استعمال کیانئے منتخب صدر چوہدری محمد اعظم نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران قابل احترام ہیں وہ بلا تفریق سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور انکے مسائل کے حل کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شانہ بشانہ انکے ساتھ چلیں گے تمام ممبران کو منتخب ہونے پرچیئر مین اوکاڑہ پریس کلب منیر چوہدری، اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر چوہدری ذوالفقار علی اٹھوال ،سماجی کارکن وصحافی محمد مظہر رشید،سینئر جرنلسٹ راؤ مجیب عالم،اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری شہباز ساجد نے مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے نیک مقاصد میں ضرورکامیاب ہونگے *

یہ بھی پڑھیں  معاشرہ میں بگاڑ کاسبب ،موبائل فون یا اخلاقی حس کی کمزوری ،تحریر محمد مظہررشید چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker