تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:شعیہ فرقے کے خلاف توہین آمیزاوراشتعال انگیز ایس ایم ایس کرنے کے جرم میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)شعیہ فرقے کے خلاف توہین آ میز اور اشتعال انگیز ایس ایم ایس کرنے کے جرم میں ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی جمبر کے انچارج سب انسپکٹر رانا محمد اقبال کو اطلاع ملی کہ جمبر کا ایک نوجوان محمد جاوید ولدرفیق اپنے ٹیلی فون سے شعیہ فرقے کے خلاف ہتک آ میز اور اشتعال انگیز میسج کر کے لوگوں کو بڑھکا رہا ہے اور میسج کے ذریعے لوگوں کو مسجد میں اکھٹا ہونے کی ترغیب دے رہا ہے اس پر چوکی انچارج نے اچانک چھاپہ مارا اور نوجوان جاوید کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر موبائل فون قبضہ میں لے کر مقدمہ نمبر 160/16بجرم 295A/25Bteligraph actکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker