تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:بجٹ میں معذورافراد کی بحالی کو بھی پیش نظر رکھا جائے،انجمن بحالی معذوراں

دیپالپور(نامہ نگار)بجٹ میں معذورافراد کی بحالی کو بھی پیش نظر رکھا جائے،صرف دو ارب روپے سے خدمت کارڈکے اجراء سے معذورافراد کو حق نہیں مل سکتا،انجمن بحالی معذوراں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کا اجلاس سینئر نائب صدر و کالم نگارقاسم علی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا اجلاس کی صدارت تنظیم کے صدرملک مظہرنواز نوناری نے کی اس موقع پر ایک مشترکہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ بجٹ میں ملک کی سب سے بڑی کمیونٹی معذورافراد کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے اور ان کی بحالی کیلئے منصوبہ جات شروع کئے جائیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر انجمن بحالی معذوراں ملک مظہرنواز نوناری نے کہا کہ حکموت ی جانب سے دوارب روپے کی رقم سے خدمت کارڈ منصوبہ پونے دوکروڑ معذوروں کیساتھ ایک مذاق سے کم نہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معذورافراد کی بحالی کیلئے کم از کم ایک سو ارب روپیہ مختص کیا جائے اور اس رقم سے معذورافراد کو قرض حسنہ،رہائش،تعلیم،سفر اور وظائف فراہم کئے جائیں اس موقع پر انجمن بحالی معذوراں کے دیگر عہدیداران ظفرسیال،قاری عبدالقدیر صدیقی،حافظ عبدالغفار،حاجی محمد افتخار،محمد اصغر ثاقب قادری،دیوان محسن،ڈاکٹر محمد رفیع خان،مولانا شمس الدین عظیمی،محمد اختر،راشد محمود،محمد کاشف ،ابوذر غفاری ،رانا فاروق احمداور دیگر معذورافراد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button