تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:دس مسلح ڈاکوؤں کا مل پرحملہ، لاکھوں روپے لوٹ لیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے دس مسلح ڈاکوؤں نے سیکورٹی عملہ پر اندھا دھند فائرنگ, پانچ مزدور اور دو پولیس والے شدید زخمی ۔کیشئر اور تنخواہیں لینے والے مزدوروں پر حملہ کر کے لاکھوں روپے چھین لئے ۔ ایک محنت کش ہلاک ۔چار شدید زخمی ۔پولیس مقابلے میں دو نا معلوم ڈاکو ہلاک ۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ رات دیر گئے تک دس مسلح ڈاکوؤں نے نواحی اعظم سریٹو ٹیکسٹائل مل پر دھا وا بول دیا اور آ تے ہی گیت پر موجود سیکورٹی گارڈوں پر خود کار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر کے چار سیکورٹی گارڈوں اشرف ،رمضان،ولائت وغیرہ پانچ افراد کو شدید زخمی کر کے مل کے دفتر میں گھس گئے کیشئر اور تنخواہیں لینے والے ملازمین سے لاکھوں روپے چھین لئے ۔اطلاع دینے پر تھانہ صدر بھائی پھیرو ،تھانہ سٹی بھائی پھیرو کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اتنی دیر میں ڈاکو مل کی دیواریں پھلانگ کر نواحی گاؤں ا ور کھیتوں کی طرف بھاگ گئے پولیس نے بھی انکا پیچھا کیا توڈاکوؤں نے بھی ان پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ۔حفاظت خود اختیار ی کے تحت پولیس نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے موضع سرائے چھینبہ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں میں گھس کر چھپ گئے، جس کے نتیجے میں دو نا معلوم ڈاکو ہلاک ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس نوجوان کانسٹیبل خالد اور ڈرائیور شکیل بھی زخمی ہو گئے ۔ آخری خبریں آ نے تک پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے زخمی سیکورٹی والوں رمضان اور ولائت کو سوشل سیکورٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر انکی حالت نازک بتا ئی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker