تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی کے دیرینہ ساتھی،معروف زمینداررانامحمد سعید طویل علالت کے بعد وفات پاگئے

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے دیرینہ ساتھی،معروف کمیشن ایجنٹ،اور زمیندار رانا محمد سعید طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ۔۔ نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی ،امیر جماعت اسلامی ضلع قصور،عوامی،سماجی،کاروباری،سیاسی،مزہبی رہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے دیرینہ ساتھی،معروف کمیشن ایجنٹ،اور زمیندار رانا محمد سعید طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔انکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں گھمن کے میں ادا کی گئی جس میں عوامی،سماجی،کاروباری،سیاسی،مزہبی رہنماؤں ممبر قومی اسمبلی رانا محمد ھیات خاں اور امیرضلع جماعت اسلامی عثمان غنی ،سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگرکے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت عوام کی بھاری تعداد میں شرکت کی۔مرحوم بھائی پھیرو میں جماعت اسلامی کے سب سے پرانے ساتھی تھے اور انہوں نے یہاں کے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عبدالخالق ،اور محمد یحیی کا بھرپور ساتھ دیا اور اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے بھرپور جدو جہد کی۔علاقے بھر میں وہ ایک دیانتدار،نڈر اور بے باک سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بلائنڈ ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10وکٹوں سے ہرا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker