پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان بھی پانامہ لیکس کی زد میں

لاہور(مانٹیرنگ سیل)تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان بھی پانامہ لیکس کی زد میں آگئے۔ تینتالیس کروڑ مالیت کی جائیداد کو صرف انتیس لاکھ روپے کا ظاہرکیا۔ برطانیہ کی معروف پراپرٹی ویب سائیٹ نے عبدالعلیم کی جائیداد کی مالیت ظاہر کر دی۔ الیکشن کمیشن نے بھی این اے ایک سوبائیس کافیصلہ دومئی کوسنانے کااعلان کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم نے تیتنالیس کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو انتیس لاکھ روپے ظاہر کیا تو برطانیہ کی معروف پراپرٹی ویب سائیٹ نے عبدالعلیم کی جائیداد کے حوالے سے تفصیل جاری کر دی۔ علیم خان نے ایف بی آر کو دی گئی دستاویزات میں لندن کے چار فلیٹس کی ملکیت کا اعتراف کیا جبکہ پانامہ میں آف شور کمپنی کی مالیت انتیس لاکھ روپے ظاہر کی۔ پاکستانی قانون کے تحت کوئی بھی پاکستانی بیرون ممالک اثاثے ظاہر کرنے کا پابند ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اثاثے چھپانے پرعلیم خان کے خلاف ایکشن لیا جاسکتاہے تاہم پہلے سرکاری سطح پرمعلومات حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker