تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:لائن مین نے زرعی کنکشن کا جھانسہ دیکر کسانوں کو لاکھوں کا چونا لگادیا

دیپالپور(بیورورپورٹ)لائن مین نے زرعی کنکشن کا جھانسہ دیکر کسانوں کو لاکھوں کا چونا لگادیا،لطیف نامی لائن مین انتہائی کرپٹ ہے رقم واپس دلائی جائے،متاثرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں چک نمبر 29/Dکے رہائشی ملک محمد شعبان،ظہور احمد اعوان، ملک فیاض حسن اور دیگر کئی زمینداروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظہرآباد سب ڈویژن دیپالپور میں تعینات محمد لطیف نامی لائن مین انتہائی کرپٹ ملازم ہے جس نے متعدد کسانوں سے ٹیوب ویل کیلئے زرعی کنکشن کی مد میں بھاری رقم وصول کی مگر کسانوں کا کنکشن تو نہ لگاالبتہ انہیں لاکھوں کا ٹیکا ضرور لگ گیا ہے متاثرہ افراد نے بتایا کہ محمد لطیف کو کرپشن و رشوت کا ایسا چسکا لگا ہے کہ وہ کئی غریب سائلین سے بھی بجلی کے بل تک درست کروانے اور میٹر لگوانے کیلئے رشوت لیتا رہتا ہے ملک فیاض و دیگر نے ایکسئین واپڈا و اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ اہلکاروں کو فوری طور پر محکمہ سے نکال باہر کیا جائے اور رشوت کی مد میں اس نے لوگوں کی جورقم ہڑپ کررکھی ہے وہ بھی واپس دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button