
اسلام آباد(پاک نیوز) ہوائیں اور بارش اگلے ہفتے گرمی کی کمر توڑنے کےلئے متحرک ہو جائینگی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ اتوار کی شام پاکستان میں داخل ہوگا جسکی وجہ سے سوموار شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوںٙآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سوموار سے بدھ کے دوران تیز،گرد آلودہواوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے ۔ اگلے ہفتے کے دوران پنجاب، فا ٹا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان ، کشمیر میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔