تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:حکومت ٹیوب ویل کنکشنز کی بھی موبائل ریڈنگ شروع کرائے ،شاہدوحیدڈولہ

دیپالپور(قاسم علی سے )حکومت ٹیوب ویل کنکشنز کی بھی موبائل ریڈنگ شروع کرائے ،اوورریڈنگ نے کسانوں کی کمر توڑ کے رکھ دی،شاہد وحید ڈولہ تفصیلات کے مطابق معروف زمیندار شاہد وحید ڈولہ نے واپڈا کی جانب سے ڈومیسٹک اور کمرشل میٹروں کی موبائل کیمرہ سے ریڈنگ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں کے میٹرز کی ریڈنگ بھی اسی طرز پر کی جانی چاہئے تاکہ کسانوں کی جانب سے ہر بار اوورریڈنگ کی شکایات کو دور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستانی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس شعبے کو خصوصی توجہ دے کر ہم ملک کو خوشحالی اور ترقی کی بلندیوں تک لے جاسکتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے اس اہم ترین شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا جارہاہے پا کستان کی زرعی زمین اور محنتی کسان پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں مگر ہماری اپنی حکومت اس عظیم نعمت کی قدر نہیں کررہی جس کی وجہ سے زراعت زوال پزیر ہے ڈر ہے کہ اس حکومتی غفلت کا خمیازہ ہماری آنیوالی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!