پاکستانتازہ ترین

قادری نے صدر کو منگل کی صبح11 بجے تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا

downloadاسلام آباد(بیوروچیف) ڈاکٹر طاہر القادری نے صبح تک حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔ طاہرالقادری کہتے ہیں لاکھوں افراد کے اجتماع کے بعد حکومت اخلاقی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ صدر۔۔ وزیراعظم اور تمام وفاقی وزراء اب سابق ہو چکے ہیں۔۔ انہوں نے انقلابیوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی اسکوائر کی جانب بڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری انقلاب کا افتتاحی خطاب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہوگا۔   ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کے خاتمے اور انقلاب کے آغاز کا اعلان کر دیا۔۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو سابق قرار دیتے ہوئے باضابطہ طور پر حکومت کے خاتمے کیلئے صبح گیارہ بجے تک کی مہلت دے ڈالی۔  ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔۔ اور اب عوام  اور عدلیہ کے فیصلوں کے نفاذ کا راج ہو گا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے عوامی جمہوری انقلاب کا افتتاحی خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری صدر۔ وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو جلسہ گاہ آنے اور شرکاء کی تعداد دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ سب آ کر چالیس لاکھ کے اجتماع کو دیکھ لیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ان کا مارچ انتہائی پرامن ہو گا۔۔ اور نہ کوئی شیشہ ٹوٹے گا نہ کوئی گملہ پھوٹے گا۔۔  اس سے پہلے ڈاکٹر طاہر القادری قافلے کے ہمراہ جب اسلام کے جناح ایونیو پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اوران کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

یہ بھی پڑھیں  میرے کاندھے پر ہے جگنو کی ردا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker