تازہ ترینعلاقائی

میاں نوازشریف عوام کو سبزباغ دکھانے کی بجائے ٹھوس اور عمل اقدامات کریں گے:راؤناصرعلی خاں

lahoreلاہور(پریس ریلیز) سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء راؤناصر علی خان میؤ،میڈیاسیکرٹری امتیاز علی شاکرنے گزشتہ روز صحافیوں کے وفد جن میں صدر پریس کلب کاہنہ سید زہد حسین ،جنرل سیکرٹری فداحسین جٹ سینئر نائب صدر اشفاق احمد بھٹی،یوسف نجمی،مرید حسین سیال،ڈاکٹر محمد اکرام،اشفاق رانجا،عمر شفیق ملک ،احمد حفیظ ،حاجی ارشد ملک،حاجی اسلم،مرزا ابرار بیگ اور دیگر شامل تھے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کا سہرا پوری صحافتی برادری کے سر ہے،اگر میڈیا موثر کردار ادا نہ کرتا تو الیکشن 2013ء کے نتائج کچھ اور ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ میڈیا آئندہ بھی مثبت کردار ادا کرتا رہے گا،راؤناصر علی خاں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف عوام کو سبزباغ دکھاکر بہلانے کی بجائے قوم کو اعتماد میں لے کر مسائل کا دیر پا حل چاہتے ہیں ۔اس موقع پر امتیاز علی شاکر نے اُمید ظاہر کی میاں نواز شریف صحافی برادری کے جان مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہتر حکمت عمل بنا کر اُن کے جائز حقوق دلانے کے لئے جلدقانون سازی کریں گے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ضلعی پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کا سیکورٹی پلان جا ری کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker