پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف آج چیئرنگ کراس پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آج مال روڈ چیئرنگ کراس پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔چیئرنگ کراس پر پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ شہر کی مختلف شاہراہوں کو بینروں اور فلیکسز سے سجا دیا گیا۔حکومتی پابندی کے باوجود جلسہ گاہ میں کارکنان کیلئے 30 ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ چیئرنگ کراس پر تحریک انصاف کا جلسہ شام 5 بجے شروع ہوگا۔جلسے سے قبل ہی تحریک انصاف کے کارکنان مال روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، کارکنان کا کہنا ہے کہ جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے کپتان کے ساتھ ہیں ۔دوسری جانب رات گئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، چودھری سرور، عبدالعلیم خان، ایم پی اے میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے چیئرنگ کراس جلسہ گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker