تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے17رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ، بیٹنگ جاری

teamاوول(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بیٹنگ کی جنت کہلانے والے اوول گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیزی کپتان براؤ نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے3وکٹ کے نقصان پر 17رنز بنائیں ہیں۔دونوں کپتان جیت کیلئے پرعزم ہیں لیکن پاکستان کے سعید اجمل اور سنیل رائن اپنی ٹیموں کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان ٹیم عمران فرحت، ناصر جمشید، محمد حفیظ ، اسد شفیق، مصباح الحق، شعیب ملک، کامران اکمل، سعید اجمل، وہاب ریاض، جنید خان اور محمد عرفان پر مشتمل ہے جبکہ ویسٹ انڈی کی ٹیم میں کرس گیل، جانسن چارلس، ڈیرین براوو، مارلن سیموئیلز،رام نریش سراوان،ڈیوائن براوو، کیرون پولارڈ، دنیش رامدین، سنیل نارائن، روی رامپال اور کیمر روچ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :پاکستا ن رینجر نے باڈر ایریا میں انڈ ین شراب سمگل کرنے کی کوشش نا کام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker