تازہ ترینعلاقائی

قلم کی کاٹ سے معاشرتی برائیوں کاسرقلم کرناہوگا ۔حافظ شفیق الرحمن

ورلڈکالمسٹ کلب کااہم مشاورتی اجلاس چیئرمین حافظ شفیق الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں چیف آرگنائزر ذوالفقاراحمدراحت مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سینئرنائب صدورناصف اعوان،حافظ یوسف سراج،ذ بیح اللہ بلگن،فاروق حارث ،ڈاکٹر محمدابراہیم مغل ،اعجازحفیظ خان ،راشدحجازی ،وحیدانجم ،اشرف شریف ،عاطف خالدبٹ، منشاقاضی ،مجیدغنی ،پروفیسرخالدپراچہ ،مشتاق سرور،انعام الحسن کاشمیری ،عابدکمالوی، ثمن عروج ،قاضی سعد اختراورآصف عنایت بٹ شریک ہوئے۔اجلاس میں شریک سینئر کالم نگاروں نے ورلڈکالمسٹ کلب کے قیام کوسراہا اوراس کوکالم نگاربرادری کی نمائندگی اورفلاح وبہبود کیلئے ایک منظم وموثرپلیٹ فارم بنانے پرزوردیتے ہوئے مختلف تعمیری اورسنجیدہ تجاویز دیں۔ ورلڈکالمسٹ کلب کے صدر محمدناصراقبال خان نے چیف آرگنائزر ذوالفقاراحمد راحت اورسیکرٹری جنرل محمد فاروق چوہان کی مشاورت سے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ارکان کے نام تجویزکئے جوچیئرمین حافظ شفیق الرحمن نے ان پراپنے اعتماد کی مہرثبت کردی، تاہم سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے پیٹران چیف کااعلان کورکمیٹی سے مشاورت کے بعدکیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈکالمسٹ کلب کے چیئرمین حافظ شفیق الرحمن نے کہا کہ قلم کی کاٹ سے معاشرتی برائیوں کاسرقلم کیا جاسکتا ہے۔کالم نگار اپنے ضمیر کی آوازپرلکھیں اور عوام کیلئے سچائی تک رسائی یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکالمسٹ کلب کے عہدیداران اورارکان مختلف شعبہ جات کی طرح قلم قبیلے کے اندربھی کالی بھیڑوں کامحاسبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button