تازہ ترینکھیل

پاکستان کپ فائنل، کے پی کے کا پنجاب کو 312رنز کا ہدف

فیصل آباد(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کپ کے فائنل میں خیبر پختونخواہ نے پنجاب کو جیت کے لئے تین سو بارہ رنز کا ہدف دے دیا، جبکہ کےپی کے فخر زمان نے ایک سو پندرہ رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے فائنل میں پنجاب کے خلاف خیبر پختونخوا کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد کے پی کے اوپنرز احمد شہزاد اور فخر زمان نےٹیم کو ایک سو اٹھارہ رنز کی شاندار بنیاد فراہم کی۔ احمد شہزاد نے پچیس بالز پر نصف سنچری مکمل کی اورپینتالیس گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے باسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ ادھر زوہیب خان بارہ،یونس خان انچاس، فہیم اشرف اکتیس، مصادق احمد انیس، بسم اللہ خان پانچ اور یاسر شاہ چار بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان ایک سو پندرہ رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔دوسری جانب پنجاب کے بولرز عماد بٹ، تین احسان عادل دو، جبکہ عامر یامین، کاشف بھٹی اور شعیب ملک ایک

ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button