پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ ,16وزیر اور 9وزراء مملکت نے حلف اٹھا لیا

kabina otheاسلام آباد(بیوروچیف) 25رُکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ میں16وزیر اور 9وزراء مملکت شامل ہوں گے۔ سینیٹ سے بھی3اراکین وفاقی کابینہ میں لیے گئے ہیں۔ چودھری نثار خان وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال پلاننگ، خواجہ آصف پانی وبجلی ،اسحاق ڈار خزانہ، شاہد خاقان عباسی پٹرولیم ،غلام مرتضیٰ جتوئی انڈسٹریز، خواجہ سعد رفیق ریلویز ،کامران مائیکل وزارت قومی ہم آہنگی کاقلمدان سنبھالیں گے۔تقریب حلف برداری کے موقع پر آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگراہم افراد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل : شکاگو کے مزدوروں کا آج کے مزدور پر بڑا احسان ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker