
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے اتوار کو ہونے والے جلسے سے چڑیا گھر کو 6 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرنگ کراس پر جلسے کے موقع پر پورے مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔چھٹی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی جبکہ اکثر لوگ بچوں کے ساتھ چڑیا گھر پہنچے تو مایوس واپس لوٹے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق چھٹی کے روز چڑیا گھر بند کرنے سے 6 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔