پاکستانتازہ ترین

ستائیس رجب، آج بخشش ومغفرت کی رات

لاہور (پاک نیوز) ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات ہوں گی۔ نوافل ادا کئے جائیں گے اور محافل کا اہتمام کیا جائے گا جس میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی جائے گی۔ملک بھر میں شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ پاکستان میں شمع رسالت کے پروانے عبادات اور محافل درود وسلام سے اپنے سینوں کو منور کریں گے۔ یہ رات ہر سال ستائیس رجب کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں شب معراج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button