
بھائی پھیرو(نامہ نگار)تیز رفتار ٹریکٹر کے الٹ جانے سے ایک نوجوان جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی نواحی آبادی مسلم ٹاون کا رہائشی عرفان ٹریکٹر ٹرالی سے اینٹیں اُٹھا کر شیر پور سے بھائی پھیرو کی طرف آ رہا تھا کہ بائی پاس پر موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکڑ ٹرالا الٹ گیا جس سے عرفان سڑک پر سر کے بل گر پڑا اور موقع پرجاں بحق ہو گیا۔