بین الاقوامیتازہ ترین

لندن کا میئر پاکستانی نژاد یا جمائما کا بھائی ؟ اعصاب شکن مقابلہ جاری

لندن (ڈیسک نیوز) لندن کی میئرشپ کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ شہری لندن اسمبلی کی پچیس نشستوں کے لیے بھی ممبران کا چناو کریں گے۔ پاکستانی نژاد صادق خان اور جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے اہم ترین شہر لندن کا مئیر ڈرائیور کا بیٹا ہو گا یا پھر سونے کا تاجر۔ عوام اپنا فیصلہ آج سنا دینگے۔ پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوا جو رات دو بجے تک جاری رہے گا۔ لندن کی مئیر شپ کے مضبوط ترین امیدوار صادق خان نے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔لیبرپارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے بھی صبح سویرے ووٹ کاسٹ کیا اور پاکستانی نژاد صادق خان کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔ لندن کے موجودہ مئیر بورس جانسن، مئیرشپ کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ اور برطانوی وزیراعظم نے بھی صبح سویرے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا اور ووٹ کاسٹ کئے۔ سروے کے مطابق صادق خان کوفیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹ رادھاکشن ميں مياں بيوی کو جلانے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker