پاکستانتازہ ترین

سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش قسمت عازمین حج کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 534 خوش قسمت عازمین حج کا اعلان کر دیا گیا۔ وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں موصول ہونے والی کل 2 لاکھ 80 ہزار 617 درخواستوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی،قرعہ اندازی میں پہلا نام باجوڑ کے نور رحمان کا نکلا۔دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب خیبر پختونخوا کے پرویز خان شاکر اور اجمل شاہ کے نام آئے۔رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 39 ہزار 68 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔50 فی صڈ سرکاری جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے بھجوائے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی کی تفصیلات آج ہی وزارت کی ویب سائیٹ پر جاری کی دی جائیں گیں،جبکہ تمام درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس بھی بحیج دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ضلع میں انتخابی میدان سج گیا،سیاسی جماعتوں کے متعدد امیدوارمیدان میں آگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker