تازہ ترینکھیل

ایشیا کبڈی کپ: آج فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل

واہ کینٹ(نمائندہ سپورٹس) ایشیا میں کبڈی کے چیمپئن کا فیصلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہوگا۔ پی او ایف واہ کینٹ میں جاری تیسری ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں آج چیمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ٹائٹل معرکہ میں 2 روایتی حریفوں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔ اہم ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔ پاکستان نے ایران، سری لنکا، افغانستان اور نیپال کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں تو بھارت نے بھی کامیابی کے لیے کمر کس لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کوکا کولا اور پیپسی میں الکحل شامل ہونے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker