بین الاقوامیتازہ ترین

لندن مئیرشپ انتخابات، پاکستان نژاد صادق خان نے میدان مار لیا

لندن(ڈیسک نیوز)صادق خان کو لندن کا پہلا مسلمان میئرمنتخب کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان کو لندن کا پہلا مسلمان میئرمنتخب کر لیا گیا ہے ۔صادق خان کے مقابلے میں کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار زیک گولڈ سمتھ تھےجو بری طرح ہار گئے ہیں ۔لندن کی میئرشپ کے دونوں امیدواروں کا کسی نہ کسی طرح سے تعلق پاکستان سے تھا۔صادق خان پاکستانی نژاد ہیں تو زیک گولڈ سمتھ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ کے بھائی ہیں ۔صادق خان جو ایک بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں نے برطانیہ کے ارب پتی سونے کے یہودی تاجر کے بیٹے کو بری طرح شکست سے دوچار کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button