تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف

misbahاوول(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا ہے اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جب کہ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ برطانیہ کے شہر اوول میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیزکے کپتان ڈیوائن براوو نے ٹاس جیت کرپہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز کے لئے بہت سودمند ثابت ہوا ، پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 15 رنز کے عوض ہی گرگئیں، اوپنر عمران فرحت 2 ، محمد حفیظ 4 اور اسد شفیق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، ناصر جمشید نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 50 رنز بنا کرآوٹ ہوئے، شعیب ملک ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور بغیرکھاتہ کھولے ہی واپس لوٹ گئے، وکٹ کیپر کامران اکمل صرف 2 رنز بناسکے ،وہاب ریاض 6 جب کہ سعید اجمل 2رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری وقت تک کریز پر موجود رہے، انہوں نے 95 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ویسٹ ایڈیز کی طرف سےکیمرروچ اور سنیل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بدقسمتی سے کپتان مصباح الحق اپنے کیرئر کی پہلی سنچری نہ بنا سکے

یہ بھی پڑھیں  ماں سے فون پر بات کرنے کی بڑی سزا سسرالیوں نے دو بچوں کی ماں کو زبردستی تیزاب پلا کر قتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker