تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مین بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی کاوش سے ڈگری کالج برائے خواتین کی دیوار کے ساتھ بننے والے تین واش روم ،شیڈ اور بینچ ویران،ملتان روڈ سمیت مین بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار، نااہل بلدیہ ملازمین کی بدولت شہر کے گلیاں محلے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ،ہزاروں طلبا اور طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،بلدیہ پھولنگرمیں ڈیڑھ سو سے ذائد ملازمین مگر ڈیوٹی پر پچاس سے بھی کم، مہربان چیف آفیسر کی مہربانی سے بلدیہ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے،ٹی ایم اے پتوکی و ڈی سی اوقصور بے بس شہری سراپا احتجاج ،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔ڈگری کالج برائے خواتین اور رورل ہیلتھ سینٹر بھائی پھیرو دونوں ادارے ملتا ن روڈ پر واقع مگر دونوں اداروں کے سامنے گندگی کے ڈھیر نہ صرف بلدیہ بھائی پھیرو کی بے حسی کارونا رورہے ہیں بلکہ ملتان روڈ سے گزرنے والا ہر مسافر و ٹرانسپورٹر بھی دونوں اداروں کے آگے لگے گندگی کے ڈھیروں کا نظارا کرتے ہوئے گزررہاہے اور یہاں سے گزرنے والا یہ تاثر بھی لیکر جارہاہے کہ کس طرح کالج جانے والی طالبات اور ہسپتال جانے والے مریض گندگی کے ڈھیروں سے گزر کر جاتے ہونگے اس سلسلہ میں جب سروے کیا گیا تو شہری جاوید احمد نے بتایا کہ شہر بھر کے گلی محلوں میں اکثر گندا پانی کھڑا رہتا ہے اور بلدیہ کے عملہ کو اطلاع کے باوجود کئی کئی دن گزر جاتے ہیں شہری اعجازاحمد نے بتایا کہ ڈگری کالج برائے خواتین کی دیوار کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی کاوش سے تین واش روم ،شیڈ اور بیٹھنے کے لیے بینچ بنائے گئے مگر بے فائدہ کیونکہ انہیں استعمال کوئی نہیں کرسکتا البتہ بینچ اوربینچوں کے اوپر چھاؤں کے لیے لگے شیڈ کالج ٹائم کے وقت آوارا مشٹنڈے استعمال کرتے ہیں اور ان بینچوں پر بیٹھ کر کالج آنے جانے والی طالبات پر نہ صرف آوازیں کستے ہیں بلکہ چھینا جھپٹی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں شہری فاروق احمد نے بتایا کہ بلدیہ بھائی پھیرو میں ڈیڑھ سو سے ذائد ملازمین ہیں مگر ڈیوٹی صرف پچاس کے قریب ہی کررہے ہیں باقی سب گھروں میں بیٹھ کر یا اپنا کاروبار کرکے سرکاری تنخواہوں کے مزے لے رہے ہیں شہری نعمان احمد نے بتایا کہ مین بازار اور ملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات کی اس قدر بھر مار ہے کہ ٹرانسپورٹروں کا گزرنا تو ایک طرف پیدل چلنے والے مسافروں و شہریوں کا گزرنا بھی کسی معرکہ سے کم نہیں ہے جبکہ روزانہ اس شہر سے سیاستدانوں اور بڑے بڑے افسروں کا بھی گزر ہوتا ہے مگر انہیں بھی شائد یہ سب کچھ نظر نہیں آرہا؟س سلسلہ میں موقف جاننے کے لیے جب چیف آفیسر بلدیہبھائی پھیرو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کچھ یو ں بیان کیاکہ بھائی پھیرو سے ناجائز تجاوزات ،گندگی کے ڈھیر ختم کروانا میرے بس کی بات نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج برائے خواتین اور رورل ہیلتھ سینٹر کے سامنے فلتھ ڈپو ڈکلیر کرنا میری مجبوری تھی اس لیے میں نے ان دونوں پوائنٹوں کو فلتھ ڈپو ڈکلیر کیا ہوا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker