تازہ ترینکھیل

شاہدآفریدی، عمراکمل،احمد شہزاد فٹنس کیمپ کے لئے طلب

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لئے فٹنس کیمپ کے لئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی طلب کیا ہے۔ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے یکم جولائی سے سات ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پی سی بی نے اہم ٹور کی تیاری کے لئے ایبٹ آباد میں انگلینڈ جیسی کنڈیشنز میں تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ پندرہ مئی سے پانچ جون تک جاری رہے گا۔ انضمام الحق کی سربراہی میں قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے کنڈیشنگ کیمپ کے لئے پینتیس کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا۔ جن میں شاہد آفریدی، عمر اکمل، احمد شہزاد اور محمد عرفان کو شامل نہیں کیا گیا۔ اوپنر محمد حفیظ کا سلیکشن فٹنس سے مشروط تھا۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اتوار سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہورہے ہیں۔ پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے لئے کیمپ میں منتخب نہ ہونے والے شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمراکمل کو بھی طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker