تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملک بھر کی طرح ہیڈ بلو کی میں بھی مدر ڈے منایا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح ہیڈ بلو کی میں بھی مدر ڈے منایا گیا ۔ہزاروں ماؤں کا بچوں کے ساتھ نامور ماؤں کو خراج تحسین ۔تقریب کا اہتمام مقامی ریزورٹ اینڈ سفاری پارک میں کیا گیا جہاں پر ملک بھر سے آئے ہو ئے سیا حوں نے بلکہ بچوں بڑوں نے اپنی اپنی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جہاں پر اپنی ما ؤں کے ساتھ اے پی ایس سکول کے شہید ہو نے والے بچوں کی ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ مقامی سفاری پارک میں مدر ڈے کے مو قع پررکھے گئے نامورخواتین کے مختلف مجسمے ، دیہاتی عورت سے لے کر ، سٹوڈنٹ ، ورکر ، ڈاکٹر ، جج ، پائلٹ ، کو ہ پیما اور ارفع کریم کے رکھے گئے آنے والے سیاحوں نے اپنے انداز میں اپنی اپنی ماؤں کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیکل ایجو کیشن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت نے کہا کہ دنیا کے کئی معاشروں کی طرح پاکستان میں سالہا ل تک عورت کی اہمیت کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔ لیکن عورت نے تحمل سے اپنا سفر جاری رکھا اور معاشرتی ناہمواریوں کے اندھیروں میں اُجالے ڈھونڈ نکالے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کل ؤبا دی کا نصف ہیں یعنی دس کروڑ جو عددی اعتبار سے دنیا کے ساتویں بڑے ملک کی آبادی کے برابر ہے اتنی بڑی آبادی کو اب مزید نظر انداز کرنا ممکن نہیں اب خوا تین کی ترقی کی صورت میں ایک خاموش انقلاب ملک میں داخل ہو چکا ہے رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہا ہے ۔سابق وفاقی وزیر اور مقامی سفاری پارک کے مالک رانا شو کت محمود خاں نے کہا کہ عورت کی ترقی کا کریڈٹ مختلف حکومتیں اپنے نام کر نے کی کو شش کر تی ہیں تو سما جی حقوق کی تنظیمیں اس پر اپنا حق جتاتی ہیں لیکن اس سفر میں عورت نے انفرادی طور پر جو جدو جہد کی اسے کم ہی تسلیم کیا جاتا ہے اسی لئے پارک میں رکھے گئے مجسمے عورت کی انفرادی ہمت کو خراج تحسین پیش کر نے کی ایک کو شش ہے تا کہ ہماری نسلیں اس ارتقائی عمل کو سمجھ سکیں اور یہاں آنے والی طالبات ان روشن مثالوں سے آگے بڑھنے کا جذبہ حاصل کریں

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:رانا محمد حیات خاں کو وفاقی وزیر بنایا جائے،اہلیان پھولنگر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker