تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈی سی او محمد شاہد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میںآٹا تھیلہ 20کلو اوپن مارکیٹ ، بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 64روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 72روپے فی کلو گرام، چاول اری 30روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 123روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 125روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ128روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 140روپے فی کلو گرام ، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ235روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ230روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 125روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 123روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 118روپے فی کلو گرام ،کالے چنے باریک 115روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 142روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 142روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 230روپے فی کلو ، بیسن 128روپے فی کلو ، چینی 62روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 65روپے ، دہی 70روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 600روپے فی کلو ، گوشت بڑا 300روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے ، نمک 8روپے فی کلو ، کوئلہ 40روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔اس موقع پر ڈی سی او محمد شاہد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  اکارہ رانی کی 27ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker