پاکستانتازہ ترین

مئی میں گرمی عروج پر رہے گی : محکمہ موسمیات

لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سخت گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کی بھی نوید سنا دی۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا جبکہ اگلے دو سے تین روز میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے جس کے بعد عارضی طور پر ٹمپریچر کم تو ضرور ہوگا مگر مئی کا مہینہ گرمی عروج پر ہی رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے اور ہوا کے دباو کے باعث ملک کے اکثر حصوں میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔ لوگ مکمل احتیاط برتیں، سروں کو کپڑے سے ڈھانپ کر باہر نکلیں اور غیرضروری گھر سے باہر جانے سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں  معذور افراد کا عالمی دن ۔۔۔3 دسمبر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker