تازہ ترینعلاقائی

سبی:ڈی ای او فیمیل کے بہتر اقدام سے مقامی اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر ہوا ہے

سبی(نمائندہ خسوصی )گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرحاجی محمد یونس رند،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے ممبر سید نور احمد شاہ ، ٹکر ی میر اسلم جتوئی دیگر سیاسی سماجی عوامی نمائندوں نے کہا ہے کہ سبی بند اسکولوں کو فعال کرنے غیر حاضر اساتذہ کو اسکولوں میں حاضر کرنے کے ڈی او فیمیل(نسواں ) کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں ضلع سبی میں غیرحاضر اساتذہ اور بند اسکولوں کے باعث تعلیمی نظام تباہی سے دوچار ہے صوبائی حکومت ضلع سبی میں محکمہ ایجوکشن کے کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی کرے ڈی ای او فیمیل کے بہتر اقدام سے مقامی اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سبی میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل صدر حاکم علی ڈومکی، ضلعی جنرل سیکریٹری غلام علی ڈومکی۔ میر سلیم مرغزانی ،نیشنل پارٹی کے صدر یارمحمد بنگلزئی ،اللہ بخش مری ، سبی یوتھ اتحاد کے صدر سردارزادہ میر ابرہیم خان باروزئی ،محمد اکبر سیلاچی ، عبدالغفور چاچڑ ، اے ڈی مری، زاہد خان چانڈیہ ،پیرامیڈیکل اسٹاف کے قادر بخش لونی ، ، مبارک علی ،محمد یعقوب لوھانی، محمد حسن ڈومکی ، رازق چانڈیہ ،ملک ریاض بلوچ، شیر علی جوشی، عبدالقیوم سومرو، اللہ داد ڈومکی، سید سیف اللہ شاہ کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام ومختلف سیاسی سماجی عوامی تنظیموں کے کارکناں بھی موجودتھے مقررین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی کے صوبائی صدر وصوبائی کابینہ سمیت ضلع سبی کے دیگر نمائندے بھتہ خوری ،کرپشن،اور سکولوں سے غیر حاضر ہونے والے اساتذہ کی پشت پناہی کررہے ہے بند اسکولوں اور غیر حاضر 14ٹیچرز کو کو معطل کرنے پر تین ڈسٹرکٹ کی مدد سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو بلیک کرنے کیلئے احتجاجی ریلی اور جلسہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں ڈی او ای فیمیل ایک ایماندار اور فرض شناس افیسر ہیں ان کا قصور ہے کہ تین تین سالوں سے غیر حاضر بھتہ خور ٹیچروں کو حاضر کرکے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور ان کا قصور ہے کہ دوسرے صوبوں میں بیٹھ کر تنخواہیں معلمات کو ڈیوٹی پر حاضر کرکے سرکاری خزانے کو بچانے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف آواز بلند کی جو ایک فرض شناس آفیسر کی ذمہ داری ہے ہم ان کی اس کاوش کو سراہتے ہیں ہم ہر ایماندار افیسر کی حمایت کرتے ہیں اور ڈی ای او فیمیل کی جانب سے بند سکولوں کو فعال کرنا دوسرے صوبوں میں بیٹھ کر تنخواہیں کھانے والوں کے خلاف سمیت غیر حاضر معلمات کے خلاف کاروائی کرنے کے اقدام کو درست سمجھتے ہیں اسی وجہ سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نواز جتک نے غیر آئینی اقدام سے گورنمنٹ ٹیچرزیاسوسی ایشن کی منتخب کابینہ کوغیر آئینی طریقوں سے معطل کیا ہم صوبائی صدر کو کھلے عام مناظرے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی جگہ بیٹھ کر اس مسلے پر مناظرہ کریں انہوں نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے اس وقت ہم ضلع سبی کے اسی فیصد اور لہڑی کے سو فیصد اساتذہ کی حمایت یافتہ نمائندے ہیں جو اساتذہ کرام کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لیکن بھتہ خور غیر حاضر اساتذہ سکولوں کی بندش اور تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم محکمہ
تعلیم کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سبی میں کرپٹ آفیسران و محکمہ تعلیم میں کام چور اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کرتے سبی میں تعلیمی نظام کو تباہ وبربادی سے بچایا جائے مقررین نے کہا کہ ڈی ای او فیمیل کے خلاف اگر بند اسکولوں کو فعال کرنے اور غیر حاضراساتذہ کے خلاف کاروائی کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا تو سبی کے تمام سیاسی سماجی عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے جس کی تمام ذمہ داریاں انتظامیہ پر عائد ہوگی ا سموقع پر مقررین نے کہا کہ ہم سبی میں کرپٹ آفیسران و کام چور ملازمین کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ہم کسی کی حمایت نہیں کرتے سبی میں گزشتہ کئی سالوں سے مختلف علاقوں میں اسکولز بند پڑھے ہیں اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں سے غفلت ولاپرائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے واضح رہے کہ 11مئی بروز بدھ صبح 10.بجے احتجاجی ریلی جرگہ ہال سبی سے نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی سماجی عوامی اور اہلیان سبی شریک ہوکر سبی میں تعلیمی نظام کی تباہی بند اسکولوں کو فعال کرنے کیلئے مظاہرہ کریں گے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تین افراد نے پندرہ سالہ لڑکی اغوا کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker