تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ویٹنری آفیسر ڈاکٹر سجادکے چھاپے،238کلوگرام مضرِ صحت گوشت برآمد

دیپالپور(قاسم علی سے) ویٹنری آفیسر ڈاکٹر سجادکے چھاپے،238کلوگرام مضرِ صحت گوشت برآمد،ارشاد،عامر اور مشتاق سے برآمد ہونیوالا گوشت تلف کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ لائیو سٹاک نے ویٹنری آفیسر ڈاکٹر سجاد حید،ڈاکٹر مبشر احمد اور ڈاکٹروسیم عباس کی سربراہی میں پولیس کے ہمراہ عوامی شکایات پر مختلف قصابوں کی دوکانوں پر چھاپے مارے اس سلسلے میں انہوں نے رتہ کھنہ آبادی ٹھٹھہ باسن والا سے محمد ارشاد ولد محمد صدیق سے 230کلوگرام مضرصحت اور بدبوداربڑا گوشت برآمد کیا اس کے بعد فریدپور میں محمد عامر ولد محمد منیر اور مشتاق ولد محمد یٰسین سے آٹھ کلوگرام بکرے کا انتہائی ناقص گوشت بھی پکڑ لیا تمام گوشت کو عوام کے سامنے تلف کردیا گیا اور ملزمان کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت چالان جوڈیشل مجسٹریٹ دیپالپور کی عدالت میں بھیج دیا گیا اس موقع پر ویٹنری آفیسر ڈاکٹر سجاد حیدر نے اتحاد پریس کلب دیپالپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کیساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ایسے مکروہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹوئٹر پر اظہار خیال کےلئے حروف کی حد آج ختم کردی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker