تازہ ترینعلاقائی

پنجاب کابینہ آج حلف اٹھائیگی، 10ممکنہ وزرا کے نام طے کرلئے گئے

punjab assemblyلاہور(نامہ نگار)پنجاب کابینہ آج حلف اٹھائیگی، کابینہ کیلئے 10 ممکنہ وزرا کے ناموں کو طے کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار سمیت پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کو پنجاب کے سینئر وزیر بلدیات اور قانون کی وزارتوں کے قلمدان سونپنے پر غور کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون کیلئے رانا مشہود کا نام بھی زیر غور آیا۔ ادھر زعیم قادری کا نام وزیر تعلیم، مجتبیٰ شجاع کا نام وزیر خزانہ، اقبال چنڑ وزیرجیل خانہ جات اور خواجہ سلمان رفیق کو مشیر صحت بنائے جانے پر غور کیا گیا۔ اسی طرح خلیل طاہر سندھو کو وزیر اقلیتی امور، ملک ندیم کامران کو وزیر خوراک و زراعت اور راجہ اشفاق سرور کو وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان دینے پر غور کیا گیا۔ ذکیہ شاہنواز کو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانے پر غور کیاجا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اس وقت ڈھائی کروڑ بچے سکولوں میں نہیں ہیں۔عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker