پاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف کا ڈیڈلائن دینے سے انکار،رمضان میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کا اعلان

khawaja asifاسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ13یا 14 سال کا ملبہ ہے، فوراً ختم نہیں ہوسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے، اس میں ہفتے یا مہینے نہیں بلکہ سال لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ ہوگی، کسی کے ساتھ تفریق نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے تاہم خواہش ہے کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کم سے کم ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی کوئی بھی ڈیڈلائن دینے سے انکار کیا اور کہا کہ جو بھی اقدام اٹھائیں گے پہلے عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:سیکریالی سے اغواء ہونے والی جواں سال لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker