پاکستانتازہ ترین

پاناما لیکس کاہنگامہ، وزیراعظم کل اسمبلی میں روبروہونگے

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف کل قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے اور پانامالیکس معاملے پر پالیسی بیان دیں گے۔ اپوزیشن نے صف بندی کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے اپنا نمائندہ اجلاس بلالیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان کو ہرصورت میں ایوان میں حاضر ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ارکان کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم دلچسپی کا وزیراعظم نے سخت سے نوٹس لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے اپنے ارکان کو پیر کو قومی اسمبلی میں موجودگی یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کردی ہے۔اپوزیشن نے بھی کل اسمبلی اجلاس سے پہلےسہ پہر کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تمام رہنماؤں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے اہم نکات پر مشاورت کی جائیگی۔وزیراعظم کے پالیسی بیان کے بعد اپوزیشن لیڈر خطاب کریں گے۔ چیف جسٹس کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط کے نکات پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کے سینیٹ میں نہ جانے کی صورت میں اپوزیشن اس پر بھی حکمت عملی تیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف اصلی مجرم؛ کرپشن، منی لانڈرنگ اور سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث رہے: عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker