پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر عبدالمالک بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے

dr, abdul malikکوئٹہ(نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے۔ ان کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ یاد رہے کہ ن لیگ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک کی حمایت کا پہلے ہی اعلان کیا ہوا تھا جب کہ آج جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی ان کی حمایت کردی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دوپہر 2 بجے تک وصول کئے گئے جس دوران کسی اور نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں قائد ایوان کا باضابطہ انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مولاناسمیع الحق کوشامل کرکے مذاکرات کی آڑمیں ایک اور آپریشن کی تیاری کی گئی: تحریک طالبان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker