تازہ ترینعلاقائی

شہریوں کی جا ن و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہو نی چاہیے ۔ڈی پی اوقصور

قصور (محمد عمران سلفی سے) شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،کرائم کا خاتمہ ،عوام کیساتھ خوش اخلاقی اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہو نی چاہیے ۔شہریوں کی جان و مال او رعزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے تو مخلوق خداکی خدمت کرو اس لیے ہمیں کریمنل اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہادری اور دلیری سے لڑتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچا کر قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن بقاء محمد بگٹی ،ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں ،ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید ،ڈی ایس پی چونیاں قدوس بیگ ،ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حسن دانیال بشیر ،ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد طاہر وڑائچ،ٹریفک سٹاف اور حال ہی میں ریٹا ئرڈ ہونے والے پولیس افسران و ملازمان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ پولیس آفیسر اورجو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں ان کو ہمیں اپنی صفوں سے باہر نکا ل دینا ہو گا کیونگہ یہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا با عث ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس کی وردی درحقیقت اللہ کی طرف سے دی گئی امانت ہے اور اس امانت کے متعلق جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ تمام ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی تاکہ صحیح معنوں میں لوگوں کی خدمت کرسکیں۔ ڈی پی اوقصور نے پولیس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ گزشتہ 9ماہ کے دوران قصور میں لو گوں کو تحفظ دینے کیلئے جتنی محنت ،جانفشانی اوردلیری سے پولیس کے جوانوں نے کام کیا ہے اس پر فخر محسوس کر تا ہوں اور قصور پولیس درحقیقت شاباش کی مسحق ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قصور پولیس کے 28شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور شہداء نے شہادت کے رتبہ پر فائز ہو کر جو تعلیمات دی ہیں ہمیں ان پر عمل پیرا ہوکرڈیوٹی عبادت سمجھ کر سرانجام دینا ہوگی ۔پولیس دربار کے دوران ڈی پی اوقصور نے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور مسائل کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جا ری کیے۔پولیس دربار کے دوران ڈی پی اوقصور نے پھولنگر میں پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پرڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری، ایس ایچ او حاجی اکرم اور انکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے بھی نوازا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں پولیس کے جوانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں ڈی پی اوقصور ودیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں عمارت کے ملبے سے 10 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker