پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف نے فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی امورپر گفتگو

Fazlu nawazاسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرکے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور حکومتی اتحاد سے متعلق امورپرمشاورت کی ہے۔وزیراعظم کا کہناہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیراعظم ہاوٴس کے ذرائع کے مطابق پرائم منسٹرہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال ، وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کی مشترکہ حکمت عملی اور تعاون پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کے سندھ کے رہنما ممتاز بھٹو نے بھی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button