تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا :ٹیکس کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)ٹیکسلا میں ٹیکس کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار،ملزمان اپنے آپ کوٹیکسلا کینٹ کا ٹھیکیدار ظاہر کرتے تھے جبکہ انکے پاس کس قسم کے قانونی دستاویزات موجود نہ تھے،ٹیکسلا میں چونگی کے نام پر بھتہ خوری،مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کا موقع پر چھاپہ رنگے ہاتھوں دو افراد دھر لئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے چھاپہ مار کر ٹمبر مارکیٹ میں موجوددو افراد بشیر احمد نیازی، اسلام آباد کنٹریکٹر کے ملازم اظہر محمود بٹ،زوہیب محمود بٹ،اور مشتاق کو اسوقت دھر لیا جب وہ دس گنا چونگی وصولی کر رہے تھے، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ تمام گاڑیوں سے پناچ روپے کی بجائے پچا سروپے، دس روپے کی بجائے سو روپے زبردستی وصول کر رہے تھے،پولیس نے موقع پر جمع شدہ رقم بھی پکڑ لی،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مارگلہ کے مقام پر بھتہ خوری پر پولیس کاروائی کرچکی ہے،ملزمان کے خلاف زیر دفعات 471/420/468/482/411 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،ادہر متاثرہ افراد کو کہنا ے کہ یہ لوگ عرصہ دراز سے ٹیکسلا کینٹ کے عملہ کی ملی بھگت سے کام کر رہے تھے،جسے پولیس نے آشکار کردیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button