تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم :ماں کی بیماری کا جھا نسہ دیکر سولہ سالہ لڑکی اغواء کر لی گئی

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم :ماں کی بیماری کا جھا نسہ دیکر سولہ سالہ لڑکی اغواء کر لی گئی، مقدمہ درج، تاحال بازیاب نہ ہو سکی ۔تفصیل کے مطابق محلہ عید گاہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی محنت کش لطیف کی بیوی نواحی گاؤں میں حکیم سے دوائی لینے گئی جبکہ گھر پر سولہ سالہ بیٹی (ع) بی بی اکیلی تھی جسکا فائدہ اٹھا کر ملزمان رفیق،اعجاز،ارشد ،شان عرف شانی دو خواتین کے ہمراہ وہاں آئے اورلڑکی کو اسکی والدہ کی اچانک صحت خراب ہو جانے اور اس سے ہسپتال میں ملاقات کروانے کا جھانسہ دیکرساتھ لے گئے اور اسے اغوء کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے جنکا تا حال سراغ نہ مل سکا ۔

یہ بھی پڑھیں  بیجنگ: چینی شہر تیانجن میں دھماکا،44 افراد ہلاک ،500سےزائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker