پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی کو بغلگیر ہو کر بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نوازشریف کے ہمراہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ گیلانی ہاوس پہنچ گئے۔ اس مو قع پر ان کے صاحبزادے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔ ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو بغلگیر ہو کر بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سے بھی ملے ۔ انہوں نے گیلانی خاندان اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جس پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ا وران کے اہل خانہ نے شکریہ ادا کیا۔سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بیٹے کو پاکستان لانے کےلئے خصوصی طور پر دلچسبی لینے پر ممنون نظر آئے اور وہ بھی نواز شریف کے اہل خانہ کو دعائیں دیتے رہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے خصوصی طیارے میں سید علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے پاکستان واپس لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:رائے ونڈ میں میلہ لگانے کی بجائے مودی کے خلاف جنگ کا میدان لگاتے،خالد خان کونسلر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker