تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،1400کلو گرام حرام گوشت و بیمار مرغیاں برآمد

دیپالپور(قاسم علی سے) اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،1400کلو گرام حرام گوشت و بیمار مرغیاں برآمد،مرغیاں بونگہ حیات سے لاہور لے جائی جارہی تھیں،اے سی کو عوام کا خراجِ تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خاں کھچی نے خفیہ مخبری پر کچہری چوک دیپالپور میں رات تین بجے ناکہ لگایاان کے ہمراہ ڈی ایس پی دیپالپور ملک طارق اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نصیرخاں بھی نفری کیساتھ موجود تھے آخر کار مرغیوں سے بھری گاڑی نمبری LZR1946 کو چیک کیا گیا تو اس میں 1400کلوگرام مرغیاں برآمد ہوئیں جن میں سے اکثر مردہ حالت میں تھیں اور باقی بیمار تھیں جن کو ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ان مرغیوں کے NDVسے متاثر ہونے کی تصدیق کردی جو کہ انتہائی خطرناک بیماری ہے اور انسانی جان کیلئے بھی خطرناک ہوتی ہے پکڑے جانے والے ملزمان نے بتایا کہ یہ سارا گوشت لاہور سپلائی کیا جانا تھا اسسٹنٹ کمشنر نے ملزمان کو گرفتا ر کرکے کاروائی کا حکم دے دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button