تازہ ترینعلاقائی

آئین وقانون کی پاسداری ہماری کامیابی کارازہے ۔خواجہ عمران نذیر

kh imran nazirلاہور(پریس ریلیز)  پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی پاسداری مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کارازہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف ماورائے آئین اقدامات کیخلاف مزاحمت کی علامت ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کامبارکباد کے سرکاری اشتہارات پرپابندی لگانامستحسن اقدام ہے،خادم پنجاب میاں شہبازشریف بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے ہوائی جہازسے گل پاشی پربھی شدیدناپسندیدگی کااظہار کیا۔مقروض اورمعاشی طورپرمفلوج پاکستان اس قسم کے اصراف کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ایک ایک سرکاری پیسہ ملک وقوم کی امانت ہے ،اس میں خیانت برداشت نہیں کی جائے گی ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ جلاوطنی کے دوران میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے اپناقومی اورجمہوری کرداراداکرتے ہوئے پرویزمشرف کواقتدارچھوڑنے پرمجبورکردیا تھا ۔شریف خاندان کی آبرومندانہ وطن واپسی سے پاکستان میں تبدیلی کاآغازہوا۔ہماری قیادت کوجبراً جلاوطن کرنے والے آمر پرویزمشرف کوقدرت نے دیدہ عبرت بنادیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کاکریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی دبنگ قیادت کوجاتا ہے ،اب ہماری قیادت نے معیشت کی بحالی پرفوکس کرلیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی اورباہرسے آنیوالی سرمایہ کار شخصیات کو پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن وامان کی صورتحال بہتربنانے اورحفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ہرسہولت فراہم کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  کابینہ میں واپسی، متحدہ کا انکار، آئندہ مذاکرات اسلام آباد میں ہونگے: پرویز خٹک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker