تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:معذورافراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے،ڈی سی او سقراط

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)معذورافراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے،ڈی سی او سقراط امان ،ملک مظہر ،قاسم علی اور ظفر سیال کی قیادت میں انجمن بحالی معذوراں کے وفد کی ملاقات میں اظہار خیال تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے نمائندہ وفد نے ملک مظہر نواز ،قاسم علی اور ظفرسیال کی قیادت میں ڈی سی او ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا،ای ڈی او کمیونٹی اینڈڈویلپمنٹ رانا محمد اشرف ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرمحمد اعجاز گل اور میڈیکل سوشل آفیسراشتیاق احمد خاں سے ملاقاتیں کیں ڈی سی او سقراط امان رانا نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معذورافراد ہمارے لئے انتہائی محترم ہیں ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے رانا محمد اشرف ،اعجاز گل اور اشتیاق احمد خان نے کہا کہ معذورافراد کو علاج معالجے میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا اور سفری سہولیات اور کرائیوں میں پچاس فیصد رعائت کے حکومتی احکامات پر عمل درآمدبھی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے بھی کوآرڈی نیشن بڑھائی جائے گی۔اس موقع پر انجمن بحالی معذوراں کے دیگر عہدیداران محمد اصغر ثاقب،نزیر احمد،ابوذر غفاری،دیوان محسن،بشیر احمداور محمد رفیع خاں بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker