تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اچانک غائب ہونے والا بچہ بد فعلی کے بعد قتل ، پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

daskaڈسکہ ( نامہ نگار) ڈسکہ سے سات کلو میٹر دور گاؤں راجوکے میں رہائش پزیر پاک آرمی سے معذوری کی وجہ سے ریٹائرڈہونے والے اہلکار جاوید مسیح کا چار سالہ بیٹا سیمسن مسیح کھانا کھا کر رات کو آٹھ بجے اپنے گھر کے باہر گلی سے اچانک غائب ہو گیا والدین کو تشویش لاحق ہوئی اور تلاش شروع کردی گئی رات گئے تک تمام رشتہ دار اور اہل محلہ تلاش کرتے رہے مگر کوششیں کامیاب نہ ہو پائیں اور صبح ہوتے ہی تلاش دوربارہ شروع کردی گئی محلہ کے بچے گاؤں سے ایک کلو میٹر دور واقع ایک ٹیوب ویل کے پاس پہنچے تو سیمسن کے بھائی نے وہاں پڑے اسکے کپڑے پہچان لئے اور حوض میں دیکھا کہ سیمسن کی نعش پڑی ہوئی ہے بچوں نے گاؤں واپس جاکر گھر والوں کو بتایا جنہوں نے اہل گاؤں کی موجودگی میں جاکر نعش قبضے میں لی سیمسن کے چہرے کمر اور گلے پر تشدد کے نشانات تھے اور اور اسکو بد فعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور پھر غربت آڑے آئی اور گاؤں کے بعض بااثر چودھریوں کے دباؤاور اہل محلہ کی رائے سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعدمعصوم سیمسن کی نعش کو منوں مٹی تلے دبا دیا مگر والدین اپنے لعل کے قاتلوں کو سزاء دلوانا چاہتے تھے مقتول کے والدجاوید مسیح نے متعلقہ تھانہ صدر ڈسکہ میں تحریری درخواست تودے دی مگر پولیس نے کسی قسم کی کوئی کاروائی تک بھی کرنا گوار نہ کیامقتول کے والدین نے قانونی تقاضوں کے مطابق قبر کشائی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست گزارنے کیلئے تھانے میں دی گئی درخواست کی فوٹو کاپی طلب کی تو پولیس نے با رہا چکرلگانے کے باوجودفوٹوکاپی تک نہیں دی اسطرح چار سالہ مقتول کے والدین غربت اور معذوری کے عذاب میں مبتلا تھانے اور گاؤں کے درمیان چکر کاٹ کاٹ رہے ہیں اور انہیں انصاف کیلئے کچھ سجائی نہیں دے رہا آخر کار دسواں کی رسم میں اکٹھے ہوئے رشتہ داروں اور اہل گاؤں اہل محلہ نے احتجاج کا راستہ اپنایا مظاہرین اور ورثاء نے انتہائی بے بسی میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے مبینہ ملزم عامر کی گرفتاری اور مقدمہ درج کرکے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button