پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے دو وزراء مستعفی

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت میں شامل 2 وزراء نے حکومتی رویے سے دل برداشتہ ہو کر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومت میں شامل دو وزراء عبدالماجد اور چوہدری محمد حسین نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر مالیات عبدالماجد اور وزیر جیل چوہدری محمد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کے امتیازی سلوک اور ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا۔مستعفی ہونے والے وزراء کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کشمیر کونسل کے انتخابات کے لئے اپنے من پسند امیدواروں کو منتخب کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی گئیں اور وزراء سے قرآن پاک پر حلف بھی لیا گیا لیکن ہمارے ضمیر نے یہ سودا گوارا نہیں کیا کہ ہم امیدواروں کے چناؤ کے لئے قرآن پاک پر حلف لیں اس لئے اپنی وزارتیں چھوڑ دیں، انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے دیگرکئی رہنما حکومتی رویے سے نالاں ہیں اور بہت جلد دیگر لوگوں کے استعفے بھی آئیں گے۔دوسری جانب آزاد کشمیر کونسل کی 4 نشستوں کے لئے انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس میں پیپلز پارٹی 2 جب کہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس نے ایک ایک سیٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!