تازہ ترینعلاقائی

خسرے کی وباء کامقابلہ حکومت اورعوام کو مل کرکرناہوگا :امتیازعلی شاکر

imtiazلاہور(پریس ریلیز) سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور راؤناصر علی خاں مئیواورمیڈیاسیکرٹری امتیاز علی شاکرنے گزشتہ روز لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج خسرے کے مریض بچوں کی عیادت کی اور اُن کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بے شک ہر بیماری سے شفاء دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے ،ہمیں اپنی کوشش کرتے رہناہوگا اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میاں شہبازشریف اپنی محنت اورلگن سے ڈینگی کی طرح خسرے کی وباء پر بھی بہت جلد قابوپالیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں میاں شہبازشریف کی صورت میں ایک محنتی اور ایماندار مسیحا عطاکیا ہے۔راؤناصر علی خاں نے مزید کہا کہ خسرے کے خلاف جنگ میں ہم اپنے قائد میاں شہبازشریف کے ساتھ ہیں ۔امتیاز علی شاکر نے کہا کہ مسائل کا مقابلہ حکومت اور عوام کو مل کرکرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کی مدد سے جلد خسرے کی وباء کے مطلق آگاہی پروگرام کا آغاز کرے تاکہ اس وباء پر قابوپانے میں عوام بھی حکومت کاساتھ دے سکیں ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اس لئے حکومت خسرے کی وباء پر قابوپانے کے موثر اور تیزترین انتظامات کرے :

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker