پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں نئے مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کیا جائیگا

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ دس جون کو پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا پیش کریں گی جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم چار سو پچاس ارب روپے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے بیالیس ارب روپے‘ صحت کے لیے چھبیس ارب روپے جبکہ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے چھ ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے تیس ارب روپے، اورنج لائن منصوبے کے لیے دس ارب، آبپاشی کے لیے چالیس ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ زراعت کے لیے بارہ ارب، شہری ترقی کے لیے سولہ ارب روپے جبکہ توانائی کے منصوبوں کے لیے اٹھارہ ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker